حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے : بلاول بھٹو زرداری

حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے : بلاول بھٹو زرداری


خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل اسمبلی لاکر اپنا آئینی کردار ادا کرے وگرنہ اس کیلئے مزید مشکلات میں اضافہ ہوگا۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی فاٹا بل پر غیر سنجیدگی سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کارآئین، قوم اور ریاست کے مجرم ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ سندھ کی ترقی کے لئے سندھ حکوت بھر پور اقدامات کررہی ہے کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے بحالی اورامن و امان کے قیام کا کریڈیٹ حکومت سندھ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بد عنوانی کی روک تھام کیلئے تمام جماعتوں کو ایک اکائی پر جمع ہونا ہوگاانہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ مردم شماری میں زیادتی ہوئی ہے اور PPPکی سندھ حکومت صوبے کے حقوق کے لئے کبھی دست بردار نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اوروں کے خلاف نہیں سازشیں تو ہمارے خلاف ہوئی ہیں ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے اقدامات کئے گئے ۔