نیہا دھوپیا بھی ودیا بالن کی مداح نکلیں

نیہا دھوپیا بھی ودیا بالن کی مداح نکلیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ ودیا بالن بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں،ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیہا دھوپیا نے ودیا بالن کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت باصلاحیت اداکارہ بھی ہیں۔ ان کے ساتھ فلم”تمہاری سولو“ میں کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے میں مختلف اداکاراو¿ں اور خاص طور پر باصلاحیت اداکارہ ودیابالن کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔ کام کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔