محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی
کیپشن: فوٹو پاکستان میٹروجیکل ڈپارٹمنٹ آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ۔۔۔دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

لاہور: ملک بھر میں سردی نے پنجے گاڑ ھ لیے ۔ پہاڑ وں پر برفباری سے ٹھنڈمیں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقے شدید دھند اورحد نگاہ صفر سے 50میٹر رہ گئی ہے۔ساہیوال، چیچہ وطنی،میاں چنوں ،خانیوال،ملتان، لودھراں ،بہاولپور بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔

خانیوال ملتان موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان موٹروے پولیس خانیوال ملتان موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے اورترجمان کا کہناہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔