سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں پر فیس لگے گی یا نہیں؟ اہم ترین خبر آگئی

سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں پر فیس لگے گی یا نہیں؟ اہم ترین خبر آگئی
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ الجوازات السعودیہ آفیشل فیس بک پیج

ریاض : سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین پر فیس مقرر کرنے کے احکامات تو کافی عرصہ پہلے دیئے جاچکے ہیں تاہم اب یہ خبر آئی ہے کہ اس پر سعودی حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی جارہی ہے ۔
امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ نجی اداروں کے یر ملکی ملازمین پر مقرر فیس کی پالیسی پر نظر ثانی کرر ہے ہیں ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انہیں سعودی عرب سے 4مختلف ذرائع سے رپورٹس ملی ہیں کہ فیس کی مکمل منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزارتی کمیٹی غیر ملکیوں پر فیس کے ڈھانچے پر نظرثانی یا ترمیم کا جائزہ لے رہی ہے ۔
آئندہ چند ہفتے یا نئے انگریزی سال کے آغاز پر اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو جائیگا ۔ بلومبرگ ذرا ئع کا یہ بھی کہناتھا کہ غیر ملکیوں پر فیس کا مقصد ریاست کی مالیاتی ضرورتوں اور نجی اداروں کے یہاں روزگار اور شرح نمو کی استعداد کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے ۔
ابھی تک کسی بھی ادارے نے غیر ملکیوں کے مرافقین کی فیس کے بارے میں کوئی اہم کام نہیں کیا ۔ سعودی بین الااقوامی رابطہ مرکز نے ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد العواد نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکنا ن پر فیس پر کوئی نظر ثانی نہیں ہورہی ہے ۔
تاہم بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں  تک یہ واضع ہو جائیگا کہ مرافقین پر کتنی فیس لاگو ہو گی ۔