قومی کرکٹرز کامران اکمل،عدنان اکمل اور عمراکمل کی والدہ انتقال کر گئیں

قومی کرکٹرز کامران اکمل،عدنان اکمل اور عمراکمل کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ کامران اکمل آفیشل ٹؤیتر اکاؤنٹ

قومی کرکٹرز کامران اکمل عدنان اکمل اور عمراکمل کی والدہ انتقال کر گئیں
تفصیلات کے مطابق اکمل برادرز کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ، انکا انتقال آج صبح ہوا ہے ۔ اکمل برادران ملتان میں جاری نیشنل ٹی 20میں حصہ لے رہے ہیں ۔
ان کے لاہور پہنچنے پر نماز جنازہ پڑھائی جائیگی ، گھریلوذرائع نے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان نہیں کیا ۔

والدہ کے انتقال کے بارے میں عدنان اکمل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ " بدقسمتی سے ان کی والدہ اب دنیا میں نہیں رہی ۔ آج صبح ان کا انتقال ہو گیا ہے "۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپنی والدہ کے لیے دعاوؤں کی اپیل بھی کی ۔

e0aef21c59da4779b55340170b725b05