شہباز شریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

شہباز شریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی
کیپشن: قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہباز شریف کی اہلخانہ سے ملاقات کل ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بڑے بھائی نواز شریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی تھی۔

خیال رہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔