بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پونم کور نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پونم کور نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ پونم کور لعل آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور: بھارتی تامل فلموں کی معروف اداکارہ پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی شارٹ ڈاکومنٹری ریلیز کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ادکارہ نے کرتارپور  راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا ہے۔ پونم کور نے گزشتہ ماہ 21 سے  30نومبر تک پاکستان کا دورہ کیاتھا۔

اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے بارے میں ایک شارٹ ڈاکیومنٹری بھی بنائی جس کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا۔ پونم کو ر نے کرتار پور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت بھی کی تھی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سکھوں کے اہم مقامات پر حاضری بھی دی، ان کا کہناہے کہ انہوں نے یہ شارٹ ڈاکومنٹری سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دینے کے لیے بنائی ہے کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔

8db2b5c1e7229178d806ac00d1389900


اس دستاویزی فلم کا دورانیہ تقریباََ ۴ منٹ اور 36سکینڈز ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی پہچان قراردیا اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو سے محبت کا اظہار کیا۔ پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے اپنے پیغام کو اجاگر کیا۔
اداکارہ نے ایک ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں پاکستان کو بدلنے کا موقع دیا ہے ۔ میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں ،آپ صحیح کہتے ہیں کہ ماضی میں رہنے سے اچھا ہے کہ ہم آج بدلیں ہماری آنے والی نسل کے لیے ۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستانیوں کی محبت واقعی لاجواب ہے اس کو بھولایا نہیں جاسکتا۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے بھی پونم کور کے اس امن کے جذبے کی ویڈیو دیکھائی ہے ۔

e87769014dbd2cd59cab55e1cdcf5c1b