فوٹو گرافی کے لیے 2018 کے بہترین کیمروں کی فہرست جاری

فوٹو گرافی کے لیے 2018 کے بہترین کیمروں کی فہرست جاری
کیپشن: فوتو بشکریہ: کیمرس ٹوڈے انسٹاگرام اکاءونٹ

موجودہ دور میں فوگرافی ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے، ہمیں اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو محفوظ کرنے کےلیے، طالب علموں کو  پرو جیکٹس، پورٹ فولیو  یا چھٹیوں کے دوران  فوٹو شوٹ  کرنے کے لیے کیمروں کی ضرورت پڑتی ہے۔ 


آئے روز مارکیٹ میں مختلف کمپنیاں کیمروں کے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہیں جو اپنی خصوصیات اور قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتےہیں۔اسی طرح مارکیٹ میں ملتے جلتے درجنوں کیمرے موجود ہیں۔ مختلف  فیچرز کے ان کیمروں میں ضرورت کے لحاظ سے صارفین کے لیے کون سا کیمرہ بہتر ہےاور   2018 میں آنے والے کچھ کیمروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

نیکون ڈی7500(Nikon D7500)
نیکون ڈی7500 بے شک نیا کیمرہ نہیں ہے لیکن خصوصیات اور  اپنے فیچرز کی وجہ سےہم اس کو اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھے ہوئے ہیں،مناسب قیمت اور بہترین فیچرز کے حساب سے یہ ہر صارف کی ضرورت ہے،  دراصل یہ کیمرہ ہر شعبے کو چار چاند لگا دیتا ہے،اس کیمرے کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:

ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)

سینسر سائز اے پی ایس -سی(Sensor size: APS-C)

شوٹنگ سپیڈ 8 ایف پی ایس(shooting speed: 8fps)

فلم فور کے(Movies: 4K)

استعمال لیول  درمیانی (User level: Intermediate)

قیمت(Rs 155,999.00)

کینن  ای او  ایس200 (Canon EOS 200D)

کینن ای او ایس نا  ہی سستا  کیمرہ ہے اور نہ ہی نیا، ہم نے اس کے بہترین فیچرز  کی وجہ سے فہرست میں دوسر ےنمبر  پر رکھا ہے، یہ انٹری لیول پر صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کرتا ہے، یہ انٹری لیول کے صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے،اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)

سینسر سائز اے پی ایس -سی(Sensor size: APS-C)

شوٹنگ سپیڈ 5 ایف پی ایس(shooting speed: 8fps)

فلم 1080پی(Movies: 1080p )

 استعمال ابتدائی لیول (User level: Beginner)

قیمت(Rs 66,900.00)
پینا سونک لومکس جی ایچ 5(Panasonic Lumix GH5)
صارفین کے لیے اس کیمرے کی خصوصیات کو بیان کرنے میں یہ مشکل ہو تی ہے کہ کہا ں سے شروع کیا جائے، یہ ایک سادہ کیمرہ ہے جو ویڈیو بنانے والے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، اس سے4کے فوٹیج با آسانی بنائی جا سکتی ہے۔اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

مرر لیس (Type: Mirrorless)

 سینسر ، مائیکرو فور تھرڈ(Sensor size: Micro Four Thirds)

12 ایف پی ایس (Max burst speed: 12fps)

فلم 4 کے(Movies: 4K)

استعمال لیول تجربہ کار(User: Expert)

قیمت(Rs 215,000.00)

سونی الفا اے 7 تھری  (Sony Alpha A7 III)
نیکون ڈی850 کے صارفین جس طرح ڈی ایل ایس آر پر شفٹ ہونا چاہتے ہیں اس طرح ہر کوئی سونی الفا اے 7 تھری کی طرف جا رہا ہے، اس کے مختلف ماڈلز مخصوص صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں، الفا تھری ہی ایک ایسا کیمرہ  ہے جو تمام صارفین کے لیے مناسب ہے۔ اس  کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

مرر لیس (Type: Mirrorless)

سینسر فل فریم(Sensor: Full-frame)

10 ایف پی ایس (Max burst speed: 10fps)

فلم 4 کے(Movies: 4K)

استعمال لیول بہتر(User level: Enthusiast)

قیمت(Rs 305,000.00)

صارفین اپنے بجٹ اور ضروریات کے مطابق ان کیمروں میں سے کسی ایک انتخاب کر سکتے ہیں۔