مولانا طارق جمیل نے عمران خان کے ایجنڈے کی حمایت اعلان کر دیا

مولانا طارق جمیل نے عمران خان کے ایجنڈے کی حمایت اعلان کر دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ پی ٹی آئی آفیشل فیس بک

 رائیونڈ: عمران خان کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں ،عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے کی ریاست کا تسور پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے عمران خان کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مدینے کی ریاست کا تصور پیش کرے گا ہم اس کے غلام ہیں اور عمران تاریخ کے پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے کی ریاست کا تصور پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے وعدوں اور ارادوں کے پکے اور مجھے اللہ کے گھر سے امید ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو مدینے کی ریاست بنانے کا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے ۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں عمران خان نے پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کا تصور پیش کیا تھا۔اقتدار میں آنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا اعلان کیا اس سلسلے میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی سیاستدان پر اتنی ذاتی تنقید نہیں کی گئی جتنی مجھ پر کی گئی تاہم میں اپنے تمام مخالفین کو معاف کرتا ہوں ۔