سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں، شاہ محمود قریشی

 سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں، شاہ محمود قریشی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں۔ حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔


وزیر خارجہ نے کہا  کہ سعودی عرب،قطرکے درمیان غلط فہمی تھی، جی سی سی سمٹ میں قطر کو دعوت دی گئی تھی، پاکستان کی سوچ مثبت ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

 کچھ عناصرغلط فہمیوں کوجنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادے نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ملائیشیا،ترکی سمیت دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ مسلم ممالک میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن میں تناؤ دکھائی دیتا ہے، پاکستان کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ایران، سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تاثر کو زائل کرنا ہے، یہ تاثرات درست نہیں ہے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوآئی سی کا بانی ممبرہے۔ اوآئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔