وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، 11 نکاتی ایجنڈا جاری

Federal cabinet meeting convened on Tuesday, 11-point agenda released
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور عالمی وبا کی صورتحال پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایمپلائز اولڈ ایج بینفیٹس انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ایجنڈے میں شامل ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کی تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تقرری کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے آئیگنائیٹ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیز کے مستقل ایم ڈیز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

احساس کفالت پر سروے اور عالمی وبا ریلیف فنڈ پر بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ ایف نائن پارک میں میٹروپولیٹن کلب کی عمارت کے استعمال پرقائم کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔

اٹارنی جنرل قانونی معاملات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ وزارت خزانہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقوم کی فراہمی اور وسائل پر بریفنگ دے گی۔ بیرون ممالک پاکستانی مشنز کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی تقرری بھی ایجنڈے میں ہے۔