ماضی کی سپرہٹ اداکارہ فردوس بیگم برین ہیمبرج کے باعث ہسپتال منتقل

ماضی کی سپرہٹ اداکارہ فردوس بیگم برین ہیمبرج کے باعث ہسپتال منتقل
سورس: File photo

لاہور،ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم  برین ہیمبرج کا شکار ،نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں ۔ پاکستان کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم کو گذشتہ رات برین ہیمبرج کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ فردوس بیگم کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی پرزواپیل کی ہے ۔ 

فردوس بیگم ماضی میں پاکستان کے متعددفلموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں ۔ فردوس بیگم 4 اگست 1947 میں لاہور میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 71 برس ہے ۔ 

فردوس بیگم اپنی خوبصورت آنکھوں اور دراز قد کی بدولت مشہور تھیں ۔ ان کی سپرہٹ مووی  ہیر رانجھا میں ان کا کردار آج بھی فلم بینوں کا یاد ہے ۔ 

فردوس بیگم پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھتی جاتی تھیں ۔ان پر ملکہ ترنم نورجہاں کے گائے ہوئے متعدد گیت سپرہٹ ہوئے ۔ فردوس بیگم نے ملنگی،ہیر رانجھا،انسانیت ،گڈی جیسی فلموں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔