لاہور کا جلسہ تاریخی تھا ، مریم نوا ز

لاہور کا جلسہ تاریخی تھا ، مریم نوا ز
سورس: سکرین شارٹ

لاہور،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا ز نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ تاریخی تھا ۔ اس میں کتنے لوگ آئے یہ سب جانتے ہیں ۔

مریم نوا زنے پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نوا زنے کہا کہ  جلسہ کتنا بڑا تھا سب جانتے ہیں ۔سعد رفیق نے جلسے کے لئے بہت زیادہ محنت کی میں نے خود رات کو ہی جاکر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں ۔مریم نوا ز نے کہا کہ لاہور کا جلسہ دیکھ کر ووٹ چور گھبرا گئے اور اب ان کو گھبرا نا ہی چاہئے ۔ جلسہ کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور کا ایک ایک ایم پی اے ایک ایک ایم این اے اس پر مبارکباد کا مستحق ہے ۔حکومت خلاف ،سٹیبلشمنٹ خلاف ،کورونا خلاف  موسم خلاف اور میں سوچ رہی تھی کہ جلسہ کیسے ہوگا  لیکن پارٹی کارکنوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ حکومت کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

مریم نوا زکا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کے اندر بھی جلسہ ہورہا تھا اور جلسہ گاہ کے باہر بھی جلسہ ہورہا تھا  لاہور کی تاریخ میں اس سے بڑا جلسہ نہیں ہوا ۔واضع رہے کہ اپوزیشن لاہور کے جلسے کو کامیاب قرار دے رہی ہے اور حکومتی وزرا لاہور کے جلسے کو ناکام جلسہ قرار دے رہے ہیں ۔