چین کی طرف سےپاکستان کو سعودی عرب کے قرض کی ادائیگی میں ڈیڑھ ارب کی فوری امداد

چین کی طرف سےپاکستان کو سعودی عرب کے قرض کی ادائیگی میں ڈیڑھ ارب کی فوری امداد
سورس: File photo

اسلام آباد،چین پاکستان کو سعودی عرب کا قرضہ لوٹانے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر فوری دینے کو تیار۔ معاشی سال کی سہ ماہی کے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو تین ارب ڈالرقرض ادا کرنا ہیں۔

چین نے رواں سال میں دوسری مرتبہ سعودی عرب سے لئے ہوئے تین ارب ڈالر کی واپسی  میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ پاکستان کل تک سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم سود سمیت ادا کرے گا جبکہ باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی آئندہ ماہ ادا کردیئے جائیں گے ۔ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رقم جمع کرنا آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے اور قرض دینے والی اتھارٹی نے معاہدے کے وقت گارنٹی لی تھی کہ پیکج کے دورانئے کے دوران معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ 

واضع رہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 15 دسمبر 2018 کو تین سالہ مدت کے لئے رقم دی تھی اور پاکستان یہ رقم قبل ازوقت ادا کررہا ہے ۔