پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف 

Important announcement of the Army Chief
کیپشن: فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی نے اہم ملاقات کی ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں امن عمل پر پیشرفت کے امور پر بھی اہم گفتگوہوئی ،زلمے خلیل زاد نے خطے میں استحکام  کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ،ملاقات کے دوران افغانستان میں امریکی فوج  کے سربراہ جنرل آسٹن ملر بھی  موجود  تھے ۔

آرمی چیف  نےافغاستان میں  استحکام کیلئےریزولوٹ سپورٹ مشن کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔