عمران خان کی مذاکرات کی بات کو کمزوری سمجھنا بیوقوفی ہے،فوادچودھری

How the Lahore Jalsa failed?
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر فوادچودھری اور معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا پی ڈی ایم کا جلسہ مکمل ناکام ہو چکا ہے ،فوج کیخلا ف بیانیہ کو پنجاب کسی صورت پزیرائی نہیں مل سکتی ،پی ڈی ایم کا بیانیہ بنیادی اور اصولی سوچ کیخلاف ہے،یہ وہ ہی ن لیگ ہے جس نے پہلے بھی پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی فوج کے جنرل، جوان میں فرق ڈالنے کی کوشش سطحی ہے،پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک میں کسی بھی جگہ نہیں چل  سکتا،وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کا بیانیہ بھی ناکام ہوا اور پی ڈی ایم کا جلسہ  بھی پٹ گیا،پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ہونا حیران کن بات نہیں،نوازشریف کا بیانیہ لاہور کے جلسے کی ناکامی  کی بڑی وجہ بنا،محمود اچکزئی ایک مشن پر ہیں،وہ ہر جگہ جاکر متنازعہ باتیں کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا یہ لوگ نسل در نسل پاکستان کے مخالف ہیں،یہ پاکستان میں بیرونی طاقتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا یہ کہناپنجاب نےآزادی کی جنگ نہیں لڑی،اس سےبڑی مضحکہ خیزبات کیاہوسکتی ہے،محمود اچکزئی پنجاب ہی نہیں بلکہ وفاق اور پاکستان کے بھی دشمن ہیں،محمود اچکزئی نے کراچی میں اردو کیخلاف بات کی،اب لاہور میں عوام کیخلاف بات کی ،مسلم لیگ ن کو سمجھ ہونی چاہیے ان کی عزت پنجاب کی وجہ سے ہے ،حیرانی ہوئی مسلم لیگ (ن) والے کس طرح سے یہ باتیں سن سکے، مسلم لیگ نے پنجاب کیخلاف نہ صرف باتیںبرداشت کیں بلکہ مسکراتے ہوئے سنیں ۔

فوادچوہدری نے حقائق بیان کرتے کہالاہور نے مسلم لیگ (ن) کو 14 سیٹوں پر کامیابی دلائی،پیپلز پارٹی کو بھی عزت پنجاب کی وجہ سے ملی،یہ پنجاب ہی تھا جس نےپگ اٹھاکرذوالفقاربھٹوکےسرپر رکھی،سعد رفیق چند روز پہلے جاگ پنجابی جاگ کہہ رہے تھے ، کل کھانسی کا شربت پی رہے تھے، ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں پنجاب کے سپوتوں نے کیا کردار ادا کیا،انہیں علم ہی نہیں وفاق کی خاطر پنجاب نے کیا قربانیاں دیں،آزادی کی جنگ میں پنجاب کے دریاؤں میں لہو بہا ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی خاموشی نے صرف پنجاب بلکہ پاکستان کا دل توڑا ہے ،مسلم لیگ ن  نے پہلے بھی پنجاب کی پیٹھ میں چھرا گھونپاتھا ۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل کے جلسے میں مریم نواز صرف نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی باتیں کرتی رہیں ،ایسی باتیں آپ کو مسلم لیگ ن اور آپ کے بیانیے کو لے ڈوبیں ،پی ڈی ایم کی ناکامی کا نکتہ عروج کل کا جلسہ تھا،کل کے ناکام جلسے کے بعد ان کی تحریک ختم ہوگئی، پی ڈی ایم کی تحریک عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئی،جو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں وہ جمہوریت ختم کرنے کے درپے ہیں،جو پارلیمنٹ میں ہیں انہیں حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے،عمران خان کی مذاکرات کی بات کو کمزوری سمجھنا بیوقوفی ہے،پی ڈی ایم کی  تحریک کل ختم ہوگئی، اب سیاسی استحکام آئے گا۔