کراچی :پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر کو لاہور جلسہ دکھاتی رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اب تک حکومتی اور اپوزیشن رہنما اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ جلسہ بہت بڑا تھا یانہیں ،لیکن حقیقت میں کچھ اپوزیشن رہنمائوں نے جلسے سے متعلق کچھ ایسی غلط تصاویر شیئر کر دیں جس پر سوشل میڈیا پر موجود عوا م نے خوب طنز کیا ۔
a69f34f2c3572534c49a8c2e38276df3
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے لاہور جلسے کی تصاویر شیئر کرنے اور عوام کو بڑا جلسہ دکھانے کے چکر میں مولانا خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر دیں اور خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کر کے لاہور جلسہ کہتی رہیں ،ٹوئٹر پر موجود صارفین نے شہلا رضا کی طرف سے خادم رضوی کے جنازے کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں خوب تنقیدکا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عوام کو حقائق پر مبنی تصاویر دکھائیں ۔
بعدازاں شہلا رضا نے ٹوئٹر صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا اعتراف ہےلیکن کچھ دیر بعد ہی شہلا رضا نے لاہور پی ڈی ایم جلسے کی اصل ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر صارفین کیساتھ شیئر کر دی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ۔
ddbba9bf040c439575822fa08b0cd863