غریب عوام پر حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرا دیا 

Rising electricity prices
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ،بجلی کی قیمت میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا ،بجلی کی فی یونٹ میں ایک روپیہ 11 پیسے تک کا اضافہ کر دیاگیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اضافہ ماہانہ فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں لیا گیا ہے ،نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں خصوصی اضافہ ماہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی شکل میں کیا گیا ہے ۔

بجلی میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا ،نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 3.95 پیسے تھی جبکہ ریفرنس لاگت 2.84 پیسے فی یونٹ دی گئی ،اب عوام سے اسی فرق کی مد میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں لیا جائیگا ۔