وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ کا اچانک استعفیٰ ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Sindh Chief Minister resigns, Inside Story
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی :ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے  وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کی تصدیق کر دی ،مرتضی وہاب کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے باقی ممبران کی طرح اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہیں نہیں بھاگے ،وزیر اعلیٰ سندھ مرادہ علی شاہ 24 دسمبر کو کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے ،دوسری طرف سندھ حکومت نے بھی صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دیدیا ہے ،ترجمان سندھ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی تحلیل بھی ہوسکتی ہے ،انہوں نے کہا امر ،اکبر، اینتھونی کے خواب پورے نہیں ہوسکتے،آئینی اعتبار سے اسمبلی  کو تحلیل کرنا بھی وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا ستعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے ،مراد علی شاہ کا کہنا تھا اسمبلی کی رکنیت اور وزارت اعلیٰ سب پارٹی کی امانت ہے ،پارٹی کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں ،واضح رہے مراد علی شاہ کی اچانک بیرون ملک روانگی نے کئی سوالات کھڑے کر د ئیے تھے ،افواہوں کے مطابق مراد علی شاہ نے توہین عدالت کی کاروائی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے امریکہ روانہ ہونگے ،استعفے کی خبر نے افواہوں کو مزید تقویت دیدی ،مراد علی شاہ کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے بیٹے سے ملنے نجی دورے پر امریکہ روانہ ہو ئے ہیں ۔