چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر ، ساڑھے پانچ لاکھ افراد قرنطینہ میں چلے گئے

چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر ، ساڑھے پانچ لاکھ افراد قرنطینہ میں چلے گئے

بیجنگ: چین کے صوبے زی جیانگ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ، 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ میں چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کے کئی شہروں میں ایکبار پھر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے ۔ تنگبو اور شاؤشنگ کے متعدد اضلاع میں بزنس آپریشنز معطل کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبے زی جیانگ کے ہانگ زاؤ کی متعدد کمپنیوں نے پروڈکشن بند کردی ہے  ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوروناو ائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے  5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ باقی لوگوں کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی جارہی ہے  ۔

چین کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے بند ہونے والے پراجیکٹس سے سپلائی متاثر ہوگی  ۔ زی جیانگ میں فیکٹریز کے شٹ ڈاؤن سے متعدد شعبوں میں سپلائی کم ہونے سے کئی آرڈرز مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوپائیں گے  ۔

یاد رہے کہ  زی جیانگ چین کی جی ڈی پی اور برآمدات کے حوالے سے اہم صوبہ ہے، تاہم یہاں گزشتہ روز کورونا کے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔