متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط
کیپشن: متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط
سورس: فائل فوٹو

دبئی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور صوبے کے سیاحتی مقام گورکھ ہل پر بھی ترقیاتی کام شروع کردیا ہے۔

دبئی ایکسپو میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایران اور سعودی عرب سے زیادہ کوئلہ موجود ہے اور  سندھ زرخیز زرعی زمین کا حامل خطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی 2 تہائی آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں سندھ حکومت نے لوگوں کے لیے سرمایہ کاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور حکومت سندھ کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ہم نے دریائے سندھ پر پل تعمیر کیے ہیں اور کراچی ٹھٹھہ کیرج وے بنایا ہے جبکہ  گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے درمیان روڈ بھی سندھ حکومت نے بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی تعلیمی اور صحت کے ادارے بنائے ہیں اور سندھ میں گزشتہ 10 سا لوں کے دوران انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لحاظ سے سندھ کا چھٹا اور پاکستان کا 12 واں نمبر ہے۔