الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے   سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ  اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اورفریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ جوابدہ فریال تالپور نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، نااہلی کے لیے مواد اور ٹھوس ثبوت دینے  ہوتے  ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق  درخواست گزار نااہلی کا کیس بنانے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور رابعہ اظفر نے نا اہلی کی الیکشن کمیشن  میں درخواست دائر کی تھی۔