پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: اساتذہ اور طلباء کیلئے بڑی خوشخبری ، پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام سکول اگلے سال 2 جنوری کو دوبارہ اوپن ہوں گے۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو سٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف دستیاب رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے 22 تا 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں