عمران خان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان

عمران خان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم 17 دسمبر کو لاہور کے لبرٹی چوک پر ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں اور اسی روز اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بھی دوں گا۔ 
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمارے قومی اسمبلی کے 125 اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے پاس جائیں گے اور اپنے استعفے قبول کروائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران ملک کے تمام معاملات اور خاص طور پر معاشی صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے، تمام مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں جس کیلئے تمام اداروں کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہو گا۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے اور وہ مجھے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابی میدان سے باہر کرنا چاہتی ہے مگر میں جب تک زندہ ہوں اپنے ملک اور قوم کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

مصنف کے بارے میں