راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام پر عائر ہونے والی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سپیکر قومی اسمبلی پرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے حوالے سے شہری کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کریں گے جس میں الیکشن کمیشن، ای سی سی، قومی اسمبلی اور سپیکر قومی اسمبلی فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جشن آزادی کے پروگرامز کیلئے 75 کروڑ رپے کی منظوری دی جس کا بیشتر حصہ سپیکر اسمبلی کے حکم پر قومی اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر اسمبلی نے سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران 25 اراکین کے ساتھ بیرون ملک دورے کئے لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کو راجہ پرویز اشرف کی رکنیت ختم کرنے کا حکم جاری کرے۔ 

مصنف کے بارے میں