سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کرے: وزیر خارجہ

سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کرے: وزیر خارجہ

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادیں عملدرآمد کی منتظر ہیں، سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں موثر کردار ادا کرے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوپ 27 میں لا س اینڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام بڑی پیش رفت ہے، عالمی سطح پر قیام امن کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کا چیلنج بھی درپیش ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر انصاف کیلئے اقوام متحدہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہو یا انسانی حقوق کا معاملہ، دہشت گردی ہویا موسمیاتی تباہیاں، ہرشعبے میں کردار بڑھ گیا، عالمی امن اور متعلقہ مسائل کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، کسی بھی تنازعہ کے فریق ملک دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے، سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں موثر کردار اد ا کرے ۔ 
وزیر خارجہ نے کہا کہ دیرینہ تنازعات کو کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ، کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادیں عملدرآمد کی منتظر ہیں، سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کے بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئے، مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی، قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنےو الے ملک مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں؟ 

مصنف کے بارے میں