مزید کرکٹرز کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، نجم سیٹھی

مزید کرکٹرز کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، نجم سیٹھی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سٹے بازی کا شور ابھی کم نہیں ہوا ،شرجیل اور خالد کے علاوہ بھی متعدد کرکٹر ز کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے ۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیا ہےشرجیل اور خالد کے علاوہ مزید چند کرکٹرز کے خلاف اب بھی تحقیقات چل رہی ہے لیکن شرجیل اور خالد کی طرح کوئی سیریس معاملہ نہیں ہے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف شک کی بنیاد پر کرکٹرز کے خلاف کریک ڈائون نہیں کیا گیا۔ہم نے ساری تحقیقات مکمل کرکے ٹھوس بنیاد پر کارروائی کی ہے۔

کچھ چیزیں وقت پر آگئیں تو ٹھیک ہے لیکن چارج شیٹ تیار ہے۔شواہد ٹھوس اورمواد کافی ہیں اگر ہفتے دس دن تک مزید ٹھوس شواہد مل گئے تو انہیں بھی شامل کرکے کیس کو مضبوط بنائیں گے۔دونوں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے شواہد کافی ہیں.