سویڈن کی وزیر تجارت کوایران میں حجاب پہننے پر تنقید کا سامنا

سویڈن کی وزیر تجارت کوایران میں حجاب پہننے پر تنقید کا سامنا

سٹاک ہوم :سویڈن کا حکومتی وفد ایران پہنچا تو ایرانی حام سے ملاقات کے دوران سویڈش وفد کے اراکان نے حجاب زیب تن کیا ہوا تھا جس پر سویڈن وفد کی خواتین اراکان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر سویڈن کی وزارت تجارت این لند نے کہا کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کر رہی تھیں
سویڈن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں دنیا کی پہلی فیمنسٹ یعنی حقوقِ نسواں کے لیے کام کرنے والی حکومت ہےایران میں خواتین کے حقوق کے کام کرنے والی ایک معروف کارکن اور سویڈن کی سیاسی شخصیات نے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔
سویڈین کی وزیرِ تجارت این لِند نے ایک مقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کو تیار نہیں تھیں اور اس کا واحد متبادل یہ تھا کہ اس وفد میں صرف مردوں کو بھیجا جاتا
یاد رہے کہ 2015 میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کی وفات کے موقعے پر ملک کے دورے کے دوران حجاب نہیں پہننا تھا تاہم دیگر متعدد خاتون سربراہان اور انکے وفد کی خواتین ارکان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران حجاب پہنا تھا۔