ایس ایس پی زاہد اکرام گوندل شہیدکے حالات زندگی

 ایس ایس پی زاہد اکرام گوندل شہیدکے حالات زندگی

لاہور بم دھماکے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایس ایس پی آپریشنز لاہور زاہد اکرام گوندل کا آبائی علاقہ میانہ گوندل ہے، جو ضلع منڈی بہاوالدین میں واقع ہے، تاہم آج کل انکی  رہائش لاہور میں تھی۔ شہید زاہد گوندل نے 1998ءمیں گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کیا اور 2004ءمیں مقابلے کا سی ایس ایس پاس کرکے محکمہ پولیس میں اے ایس پی کے عہدے ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

2010میں وہ ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، سیالکوٹ اور ایس پی سٹی فیصل آباد،2013ء میں ایس پی اقبال ٹاون تعینات رہے۔ اس کے بعد انہیں دسمبر 2013ء میں ڈی پی او راجن پور تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے 2016ئتک فرائض سرانجام دیئے۔ ایس ایس پی ڈسپلن اور وی آئی پی سکیورٹی رہنے والے زاہد اکرام گوندل چند روز قبل ہی ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات ہوئے تھے۔
سابق چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کے قریبی رشتہ داراور اہلیہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد ورک کی ہمشیرہ ہیں۔ شہید پولیس آفیسر کا ایک بیٹا اور ایک ہی بیٹی ہے،