لاہور: خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور: خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور :گزشتہ شام لاہور چیئرنگ کراس پر ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ ، گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور اور اعلیٰ سول و عکسری قیادت نے بھی شرکت۔مال روڈ خودکش حملے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر ) سید احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنززاہد اکرم گوند ل سمیت 7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر بیدیاں میں ادا کی گئی ۔


 نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔نماز جنازہ کے بعد شہداءکیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

نیوویب ڈیسک< News Source