موٹاپے کا شکار مصری لڑکی بھارت میں نئے صدمے سے دوچار

موٹاپے کا شکار مصری لڑکی بھارت میں نئے صدمے سے دوچار

نئی دہلی :حال ہی میں علاج کے لیے بھارت لائی گئی غیرمعمولی موٹاپے کا شکار مصری لڑکی بھارتی ڈاکٹروں کے طرز عمل سے ایک نئے صدمے سے دوچار ہوگئی ہے۔بھارتی شہر ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کی گئی، نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان عبدالعاطی کو ڈاکٹروں نے اس وقت بری خبر سنائی کہ اس کا علاج اس وقت تک شروع نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کا وزن 100 کلو گرام کم نہیں ہوگا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایمان عبدالعاطی کی موجودہ کیفیت میں اس کی سرجری نہیں کرسکتے۔ سرجری کے عمل کے لیے اسے ایک سو کلو گرام وزن کرنا ہوگا۔اخبارہندستان ٹائمز کے مطابق ایمان عبدالعاطی نے گذشتہ دو ماہ کے دوران ایک بھارتی ڈاکٹر کی نگرانی میں اپنا 30 کلو گرام وزن کم کیا ہے جب کہ اسے سرجری کے عمل کے قابل بنانے کے لیے مزید 100 کلو گرام وزن کم کرنا ہوگا۔