لاہور:خودکش حملہ آور کا ہاتھ اور جبڑا جائے حادثہ سے مل گیا

لاہور:خودکش حملہ آور کا ہاتھ اور جبڑا جائے حادثہ سے مل گیا

لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر خودکش دھماکے میں دس سے پندرہ کلو بارود استعمال کیا گیا ۔ مال روڈ پر میڈیکل سٹور مالکان کے احتجاج میں خودکش حملے نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ،حملے میں استعمال کئے گئے بال بیرنگ سے نجی ٹی وی کی وین سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، ریسکیو اہلکاروں اور لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ، پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا جبکہ مال روڈ پر سرچ آپریشن بھی کیا گیا اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سیکورٹی حکام نے دھماکے کے مقام سے شواہد جمع کرلئے ہیں جبکہ خودکش حملہ آور کا ہاتھ اور جبڑا مل گیا ہے ۔ دہشت گرد کے فنگر پرنٹس کی مدد سے شناخت کی کوششیں جاری ہیں اور نادرا حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں