امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوف زدہ ہے، ڈاکٹرعلی لاریجانی

امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت سے خوف زدہ ہے، ڈاکٹرعلی لاریجانی

تہران : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کی طاقت اور ایٹمی سمجھوتے کے بعد علاقائی سطح پر اس کی توانائیوں میں اضافے سے خوفزدہ ہیں۔پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اپنے ایک ٹیلی ویڑن پر انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو صرف ایران کے ایٹمی پروگرام سے خلش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا معاملہ صرف ایران تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کے مخاصمانہ اقدامات کادائرہ بہت سے ملکوں تک پھیلا ہوا ۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران نے گذشتہ اڑتیس برسوں کے دوران مختلف بین الاقوامی اقدامات اور حرکتوں کا سامنا کیا ہے کہا کہ تہران حالات کے مطابق مناسب فیصلے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے کبھی بھی ایذائیں پہنچانے والے اقدامات کا سہارا لے رہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاملے کو پوری پختگی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔