حافظ سعید کی نظربندی درست اقدام ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر

حافظ سعید کی نظربندی درست اقدام ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر

کراچی: سابق وفاقی وزیرداخلہ و سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی درست اقدام ہے، وطن کے دفاع سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ہوتا، اداروں کا کام کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے،ملک اس وقت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ سڑکیں بنا کر ہی ایک دوسرے کے نزدیک آیا ہم بھی سڑکیں بنا کر شہروں کو قریب لا رہے ہیں،گورنر کو غیر سیاسی ہونا چاہیے، تاہم چاروں صوبوں کے گورنر نوازشریف کی پارٹی سے وابستہ رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے، اے ڈی خواجہ کی باتوں میں آدھا سچ ہے،۔ پولیس ٹریننگ کی بہتری کی سخت ضرورت ہے، پولیس میں سیاسی بھرتیاں ہیں جسے ختم ہونا چا ہیے،۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے سب کو فری ہینڈ دیا تھا، بھٹو کے دور میں جب غلام مصطفیٰ کھر پنجاب کے گورنر تھے تو پولیس کے درمیان بغاوت پھیل گئی تھی۔فوج ایک ماتحت ادارہ ہے،سب کو پتہ ہے کہ اس قسم کی پالیسیوں کے پیچھے حکومتیں ہوتی ہیں،رہی بات سپاہی کے مورال کی، فوجی نے قسم کھائی ہوتی ہے کہ وہ اپنی سر زمیں کی حفاظت کرے گا،وہ تو اس نے کرنا ہے،پاکستان افواج کیلئے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،کوئی کچھ بھی بولے، ہمیں اپنی ماں کی حفاظت کرنی ہے۔

مصنف کے بارے میں