بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت خطرناک ترین ملک، سال میں 337دھماکے

بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت خطرناک ترین ملک، سال میں 337دھماکے

نئی دہلی :بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت کسی بھی تباہ حال جنگ زدہ ملک سے کم نہیں۔گزشتہ سال کے دوران وہاں 337دھماکے ہوئے۔ بھارت کے بم دھماکوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنیوالے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو عراق، افغانستان اور شام سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا اور کہا کہ بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے ۔


جہاں گزشتہ سال 337دھماکے ہوئے۔دھماکوں سے شمال مشرقی ریاستیں چھتیس گڑھ، کیرالہ، تامل ناڈو، اڑیسہ اور جھاڑکھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ دریں اثنا گزشتہ سال عراق میں 170پاکستان میں 208جبکہ افغانستان میں 121دھماکے ہوئے۔