سردار مہتاب عباسی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مقر ر کر دئیے گئے

سردار مہتاب عباسی وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی مقر ر کر دئیے گئے

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنمااوروزیراعظم نوازشریف کے قریبی دوست سمجھنے جانے والے سابقگورنرخیبرپختونخواسردار مہتاب خان عباسی وزیراعظم نوازشریف نے مشیر برائے ہوابازی مقرر کردیا ہے۔سردار مہتاب خان عباسی کو کہ پہلے گورنر خیبر پختوخواہ لگایا گیا تھا۔
اب وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے ہوا بازی مقررکردیا گیا سردار مہتاب عباسی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سردارمہتاب عباسی کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ،وہ اب پی آئی اے کے چئیرمین بھی ہوں گے اور انکا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

یاد رہے یہ عہدہ وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے پاس تھا جنہیں شجاعت عظیم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اس عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔