ڈاکٹر ز یونین کے 7 عہدیدار جیل پہنچ گئے

 ڈاکٹر ز یونین کے 7 عہدیدار جیل پہنچ گئے

نیروبی:کینیا  کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دو ماہ دورانیے کی ہڑتال کو ختم کرانے میں ناکام ہونے والے ڈاکٹروں کی یونین کے 7 عہدیداروں کو جیل بھیج دیا گیا۔

ہڑتال کے نتیجے میں طبی امداد کے منتظر متعدد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ کینیا میں 5 ہزار سے زیادہ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ ہڑتال پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک ان کے رہنماؤں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ صدر اوہورو کنیاٹا کی حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیا میں رواں برس اگست میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

مصنف کے بارے میں