گوبھی دماغی امراض ، کینسر، امراض قلب اور موٹاپا روکنے میں مددگار

گوبھی دماغی امراض ، کینسر، امراض قلب اور موٹاپا روکنے میں مددگار

لاہور: امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ گوبھی کینسر،امراض قلب اور نابینا پن دور کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچائو کے لئے مفید ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوبھی میں موجود فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن، کیروٹونوئیڈز، فائبر اور دیگر فینولک مرکبات دماغی امراض ، کینسر، امراض قلب اور موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں اوراس میں 29 کیلوریز، صفر کے برابر شکر اور چکنائی، وٹامن سی کی روزانہ کی بنیاد پر 73 فیصد مقدار، فولیٹ، پینٹوتھونک ایسڈ، وٹام بی 6، کولائن، فائبر، اومیگا تھیر فیٹی ایسڈز اور وٹامنز موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق گوبھی میں وٹامن سی بھرا ہوتا ہے جو ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور جسم میں جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے۔

گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہوتا ہے اور کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہوکر ان کی نشوونما کو روکتی ہے ۔گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثردفاع مہیا کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوبھی میں 29 کیلوریز اور صفر چکنائیوں کے باعث بھوک کو کم لگتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے جبکہ اس میں میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے جو نابینا پن، موتیا اور عمرکے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں