متحدہ بانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کاانٹرپول کومراسلہ

متحدہ بانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کاانٹرپول کومراسلہ

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو مراسلہ بھجوا دیا، متحدہ بانی کیخلاف عمران فاروق قتل کیس،منی لانڈرنگ مقدمات اور دیگر الزامات کی تفصیلات بھی انٹرپول کو بھیجی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے نے متحدہ بانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول کو مراسلہ بھیج دیا ہے،بانی متحدہ کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق شواہد بھی بھجوائے گئے۔عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تفصیل بھی انٹرپول کو بھیجے گئے خط میں شامل ہے،متحدہ بانی کیخلاف کراچی میں درج اسپیشل کیس نمبر 1496، ایف آئی آ ر نمبر 116 اور دیگر مقدمات کے بارے میں بھی انٹرپول کو آگاہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں