پنجاب حکومت نے لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کی مالی امداد کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کی مالی امداد کا اعلان کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے شہدا ء کے لواحقین کے لئے پندرہ لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا .وزیر اوقاف پنجاب سید زعیم قادری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرا کردہشت گردوں کے منہ پرطمانچہ ماریں گے۔

گنگارام اسپتال میں چئیرنگ کراس دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراوقاف پنجاب زعیم قادری نے کہا کہ سانحہ پرسیاست نہ کی جائے دہشت گردوں سے مل کر نمٹیں گے زعیم قادری نے کہا کہ امدادی رقم کسی طور پر جاں بحق افراد کا مداوا نہیں کرسکتی شہدا کے لواحقین جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا بخوبی اندازہ ہیں ۔

پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں زعیم قادری نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کراکردہشت گردوں کیمنہ پرطمانچہ ماریں گے ۔اس موقع پر زعیم قادری نے شہریوں سے عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہوئے مال روڈ پرمظاہرے نہ کر نے کی اپیل بھی کی.

دہشت  گردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کر کے قوم کو سوگوار کیا تاہم پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ضرور ہو گا ۔’’کرکٹ ہوگی اور جان پر کھیل کر سیکیورٹی دیں گے‘‘۔پوری قوم کہتی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سال بعد دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے ، عسکری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں نے پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف سینکڑوں آپریشن کیے ۔جن ہسپتالوں میں مریض لائے گئے ہیں وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور علاج معالجے کے حوالے سے کسی مریض نے کوئی شکایت نہیں کی .