دبئی میں جلد آرہی ہے ڈرون ٹیکسی

دبئی میں جلد آرہی ہے ڈرون ٹیکسی

دبئی: اب فضا میں ہوگا ٹیکسی کا سفر ، دبئی میں جلد آرہی ہے ڈرون ٹیکسی، بس سوار ہو جائیں اور بغیر ڈرائیور اپنی منزل پر پہنچ جائیں۔


یہ ڈرون ٹیکسی ایک بڑا کواڈ کوپٹر ہےجس میں ایک وقت میں ایک ہی مسافر سوار ہو سکتا ہے۔ اس الیکٹرک ڈرون کار کے ساتھ 4 بازو اور آٹھ Propeller نصب کیے گئے ہیں۔یہ ٹیکسی 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔اسے چین کے ایک ماہر ڈرون میکر نے بنایا ہے اور جولائی میں دبئی میں لانچ کیا جائے گا۔

EHang 184 نامی ڈرون لوگوں کے لیے دنیا کی پہلی خودمختار فضائی گاڑی ہے۔مسافر بس سیٹ کے سامنے لگی ٹچ اسکرین پر اپنی منزل کا پتہ ڈالیے اور پھر منزل تک پہنچانا ڈرون کی ذمہ داری ہو گی۔

نیوویب ڈیسک< News Source