امریکا کے سب سے بڑےڈیم 'اوروول ' کے گرنے کا خطرہ

امریکا کے سب سے بڑےڈیم 'اوروول ' کے گرنے کا خطرہ

نیو یارک: امریکا کے سب سے بڑےڈیم 'اوروول ' کے گرنے کا خطرہ،  تیز بارشوں اور ہواؤں کے باعث متاثر ہونے والے 'اوروول ' ڈیم پر مرمت کا کام جاری ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں 'اوروول ڈیم' کا ایک اسپل وے ٹوٹ جانے کے باعث صورتحال خطرناک ہے۔ ڈیم کے نیچے بسنے والی آبادی سے قریب دو لاکھ افراد کا انخلا کر دیا گیا ہےلیکن پانی کے اخراج کے باعث کئی گھر ، کاروبار ،سڑکیں اور فصلیں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ،بدھ کے روز طوفان کی آمد سے پہلے اگر یہاں سے 50 فٹ تک پانی کو ہٹایا نہیں گیا تو اوروول ڈیم گِر جائے گا۔23 ہزار نیشنل گارڈ مرمتی کام میں مصروف ہیں۔12 سال پہلے اوروول ڈیم کی خستہ حالی رپورٹ کر دی گئی تھی لیکن اس کی مرمت کو نظر انداز کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں