گرمی کی شدید ترین لہر سے انڈے تلے جانے لگے

گرمی کی شدید ترین لہر سے انڈے تلے جانے لگے

 گرمی کی شدید ترین لہر سے انڈے تلے جانے لگے

سڈنی: آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید ترین لہر جاری ہے جس کے باعث نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں بھی آگ لگ چکی ہے لیکن کچھ من چلے تیز دھوپ میں انڈے تل کر بھی دکھا رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں شدید گرمی کی تازہ لہر 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی جس دوران کوینزلینڈ، سڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوگیا۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ 158 سال بعد سڈنی میں اتنی زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گرمی کی وجہ سے نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جب کہ سڈنی میں آتشبازی کے سامان سے بھری ہوئی ایک گاڑی میں بھی دھوپ کی وجہ سے زبردست دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔