والدین کی جانب سے بچوں پر سختی, اسکول میں منفی اثرات مرتب کرتی ہے

گھر پر والدین کی جانب سے بچوں پر سختی اسکول میں ان کی تعلیمی کارکردگی پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے

 والدین کی جانب سے بچوں پر سختی, اسکول میں منفی اثرات مرتب کرتی ہے

میری لینڈ: یونیورسٹی آف پٹس برگ کے نفسیات دانوں کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے والدین سخت گیر اور بات بات پر ڈانٹنے مارنے والے ہوتے ہیں وہ بچے اسکول میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپاتے۔

میری لینڈ کے مختلف اسکولوں میں پڑھنے والے 1500 سے زائد نوبالغ بچوں پر کیے گئے اس مطالعے کی رپورٹ ریسرچ جرنل ’’چائلڈ ڈیویلپمنٹ‘‘ کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہے جس  میں بتایا گیا ہے کہ گھر پر والدین کی جانب سے بچوں پر سختی اسکول میں ان کی تعلیمی کارکردگی پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

 وہ بچے بھی اپنے ہم جماعتوں کی طرح ذہین ہوتے ہیں اور ان میں بھی دوسروں کی طرح سیکھنے کی صلاحیتیں ہوتی ہیں لیکن گھر کا پرتشدد اور ہمہ وقت خوفزدہ کرنے والا ماحول ان کی صلاحیتوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے کیونکہ ان پر سزا ملنے کا خوف ہر وقت غالب رہتا ہے جو اُن کی تعلیم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بن جاتا ہے۔