چین اس سال پہلا کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا

چین اس سال پہلا کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا

بیجنگ: چین رواں سال اپریل میں اپنا پہلا کارگو خلائی جہاز لانچ کرئے گا،جو 2022ءمیں خلا میں قائم ہونے والے خلائی اسٹیشن کی جانب یہ پہلا قدم ہے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ریاست کی سلامتی اور دفاعی اعتبار سے مستحکم کرنے کے لئے یہ اقدام کرنے کی بہت ضرورت تھی، انہوں نے خلائی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کو ترجیح دی اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
جنوب چین سے مارچ کے مہینے میں سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے راکٹ خلا میں بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ چین طویل عرصے سے خلائی سٹیشن کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے، اس کی کوشش ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے مشن کو پورا کر لے۔

مصنف کے بارے میں