لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کو ٹی وی پر نشر کرنے کی اجازت دیدی اور اس ضمن میں دی گئی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔بھارتی فلموں کی بندش کیخلاف لیوکمیونیکیشن اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے لائسنس یافتہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو پیمرا کیساتھ معاہدے کے قواعدوضوابط کے مطابق بھارتی فلمیں دکھانے کی اجازت دیدی ۔یہ اجازت پیمرا کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں دی گئی جس میں بتایاگیاتھا کہ قواعدوضوابط کے مطابق بھارتی فلمیں نشر کرنے کی اجازت ہے ۔
درخواست گزارکے وکیل نے یہ بھی استدعا کی کہ بھارتی ڈراموں کی بھی نشریات کی اجازت دی جائے کیونکہ وہ بھی لائنس ایگریمنٹ کے تحت انٹرٹینمنٹ میں ہی آتے ہیں تاہم اس ضمن میں جواب دینے کے لیے پیمرا کے وکیل نے مہلت مانگ لی تاہم واضح کیا کہ چینلزکو بھارتی فلمیں نشر کرنے کی اجازت ہے جبکہ مزید سماعت دو مارچ کو ہوگی ۔