اگر گرماگرم کافی یا چائے سے زبان جل جائے تو فوری یہ کام کریں

نیویارک: کوئی گرم مشروب جیسے چائے ، کافی یا قہوہ پیتے ہوئے منہ جل جائے تو منہ یا زبان پر چھالا بن جاتا ہے جو ہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے،اسی طرح زیادہ مرچ والا کھانا بھی بہت تکلیف دیتا ہے،آئیے آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو جلنے کی وجہ سے زیادہ تکلیف نہ ہوگی۔

چینی: آپ کو چاہیے کہ فوری طور پر زبان پر تھوڑی سی چینی رکھ لیں اور اسے چبانے کی بچائے زبان پر خود ہی حل ہونے دیں۔
برف یا ٹھنڈی چیز: اگر زبان جل جائے تو برف سے بہتر کوئی چیز نہیں،آپ چاہیں تو آئسکریم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔
ایلوویرا: جلد کے لئے انتہائی مفید اس پودے کے رس سے جلی ہوئی زبان کو بھی بہت فائدہ پہنچتا ہے۔
شہد: شہد کے استعمال سے بھی جلی ہوئی زبان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔اس میں موجود اجزاءزبان کو واپس پہلے والی حالت میں لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دہی: اس بھی چینی کی طرح آہستہ آہستہ کھائیں تاکہ جلے ہوئے حصے کو ریلیف مل سکے۔
وٹامن ای: اس کے کیپسول بازار میں بآسانی دستیاب ہیں اور انہیں کھول کر منہ میں رکھنے سے چھالا نہیں بنے گا اور ساتھ ہی درد جلد ٹھیک ہو جائے گی۔
منہ سے سان لیں: ناک کی بجائے منہ سے سانس لینے سے ہوامنہ کے راستے داخل ہوتی ہے اور وقتی طور پر کافی آرام محسو س ہوگا۔