سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے چھوٹی مچھلی تیار کر لی

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق اس نینو مچھلی کے ذریعے غیرضروری چیر پھاڑ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے جسم کے اندر چند خلیات تک انتہائی درستگی کے ساتھ دوا پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کینسر کے علاج میں یہ بہت مددگار ہوسکتی ہے۔

نیویارک : سائنسدانوں نے ریت کے ذرے سے 100 گنا چھوٹی ”نینو مچھلی‘ ‘ تیار کر لی ، جو کہ طبی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق اس نینو مچھلی کے ذریعے غیرضروری چیر پھاڑ کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے جسم کے اندر چند خلیات تک انتہائی درستگی کے ساتھ دوا پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور کینسر کے علاج میں یہ بہت مددگار ہوسکتی ہے۔
اسے جست اور سونے کی پنیوں سے تیار کرکے اس میں چاندی کے جوڑ لگائے گئے ہیں۔ سونے کے ذرات پتوار اور دم کا کام کرتے ہیں جس سے مچھلی تیرتی ہے۔ اس کی لمبائی 800 نینو میٹر ہے۔