اربوں ڈالر نقصان کے بعد توشیبا کا مستبقل خطرے میں پڑھ گیا

ٹوکیو : ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی بہترین مصنوعات کی وجہ سے مشہور جاپانی کمپنی ” توشیبا “ کو رواں کاروباری سال کے دوران 3 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ لاحق ہو گیا جس کے بعد کمپنی کے چیئرمین شیگنوری شیگا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق توشیبا کو سال 2016-17کے کاروباری سال میں 3ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔کمپنی کے مطابق امریکہ میں اس کے جوہری کاروبار کی مالیت میں بھی چھ ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی کا امکان ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان نقصانات کی وجہ سے کمپنی کا مستقبل خطرے میں ہے۔
توشیبا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق چیئرمین شیگا کاروباری نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر سے کمپنی میں متوقع نقصانات کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے اب تک کمپنی کے حصص کی قدر میں پچاس فیصد کمی آچکی ہے۔ان نقصانات کی وجہ توشیبا کی ایک ذیلی کمپنی ’ویسٹنگ ہاوس الیکٹرک‘ کی جانب سے سنہ 2015 امریکہ میں خریدا جانے والا جوہری تنصیبات کی تعمیر اور دیکھ بھال کا کاروبار ہے۔