کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت پر تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی اداروں اور پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال اکتوبر میں کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں شہید اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ سالوں میں بلوچستان میں دہشت گردی، فرقہ وارانہ اور دیگر جرائم کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘، افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں